اشاعتیں

Featured Post

کربلا

` حسنین کریمین کی خوشی میں فاروق اعظم کی خوشی ` فیضان فاروق اعظم ج 1 ص 388 حضرت سید نا امام جعفر صادق رَضِيَ اللهُ تعال عنہ اپنے والد گرامی حضرت سیدنا امام محمد باقِر رَضِيَ اللهُ تَعَالٰی عَنْہ سے روایت کرتے ہیں کہ امیر المؤمنین حضرت سید نا عمر فاروق اعظم رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے پاس یمن سے کچھ عمدہ کپڑے آئے تو آپ رَضِی اللہ تعالیٰ عنہ نے وہ کپڑے مہاجرین و انصار میں تقسیم کر دیئے۔ لوگ ان کپڑوں کو پہن کر بہت فرحت (خوشی) محسوس کر رہے تھے ، آپ رضی اللہ تعالی عنہ منبر رسول اور قبر انور کے درمیان تشریف فرما تھے، لوگ آپ رَضِيَ اللهُ تَعَالَى عَنْهُ کی خدمت میں حاضر ہوتے اور آپ کو سلام کرتے اور دعائیں دیتے ۔ اچانک آپ رَضِيَ اللهُ تَعَالٰی عَنْہ کے سامنے شہزادئ کونین کے کاشانہ اقدس سے حسنین کریمین رضی اللهُ تَعَالَى عَنْهُمَا باہر تشریف لائے کیونکہ سیدہ فاطمۃ الزہراء رَضِيَ اللهُ تَعَالَى عنها کا گھر مسجد نبوی کے صحن ہی میں تھا۔ دونوں شہزادوں کے جسموں پر ان عمدہ کپڑوں میں سے کوئی کپڑا نہیں تھا۔ جیسے ہی آپ رَضِيَ اللهُ تعالی عنہ نے شہزادوں کو دیکھا تو آپ کے تیور تبدیل ہو گئے ، ماتھے پر شکن پڑ ...